Sunday, 11 January 2015

Meri Nazrein Karein Kaisay Terey Chehray Ka Tawaaf

Best Love Poetry

میری نظریں کریں کیسے تیرے چہرے کا طواف
میری آنکھوں نے تو باندھے نہیں احرام ابھی

Saturday, 10 January 2015

Iss Dharti K Sheesh Naag Ka Dunk Barra Zehreela Hai

Urdu Sad Ghazals

اس دھرتی کے شیش ناگ کا ڈنک بڑا زہریلا ہے
 صدیاں گزریں ، آسماں کا رنگ ابھی تک نیلا ہے

 میں ہوں اپنے پیار پہ قائم اُن کی رسمیں وہ جانیں
 اور ہے ذات حسینوں کی اور میرا اور قبیلہ ہے

 میرے اُس کے ہونٹ ہلیں تو کھِلیں ہزاروں پھول مگر
 کچھ تو میں چُپ رہتا ہوں، کچھ یار مرا شرمیلا ہے

 آنسو ٹپکے ہوں گے اِن پر حرف جبھی تو پھیل گئے
 رویا ہے خط لکھنے والا، جبھی تو کاغذ گیلا ہے

 میں نے کہا دو اجنبیوں کے دل کیسے مِل جاتے ہیں
پیار سے بولی اِک دیوی یہ سب بھگوان کی لِیلا ہے

 یوں ہی تو نہیں کہتا رہتا نظمیں، غزلیں، گیت قتیلؔ
 ..یہ تو کسی کی محفل تک جانے کا ایک وسیلہ ہے

Friday, 9 January 2015

Jaisa Tumhe Mila Tha Mein Waisa Juda Karo

Best Sad SMS

اک نقش ہو نہ پائے ادھر سے ادھر مرا
جیسا تمہیں ملا تھا میں ، ویسا جدا کرو

Thursday, 8 January 2015

Bata Diya Hai Tujhey Yeh Samaa Nahi Hona

Great Ghazal Collection

 بتا دیا ہے تجھے ' یہ سماں نہیں ہونا
نظر ہٹائی تو ہم نے یہاں نہیں ہونا

تجھے سمَجھنا پڑے گا بہاو کا مسلک
جو آب شار ہے اس نے کنواؑں نہیں ہونا

مجھے سراب کِیا ہے تو کر نظارہ مِرا
کہ ایسی رَیت نے پھر یوں رواں نہیں ہونا

اسی یقین میں ہر ایک ہو گیا معدوم
کہ میں نہیں ہوں وہ ، جس کا نشاں نہیں ہونا

ہم اپنی تَہہ میں بھڑکتے ہوئے سمَجھتے ہیں
کہ اِس الاو نے شاید دھواؑں نہیں ہونا

میں اپنی قدر سے آگاہ صِفر ہوں تیرا
 ... مجھے بس اتنا بتا دے ، کہاں نہیں ہونا

Wednesday, 7 January 2015

Khud Ko Kitna Gira Chuka Hoon Mein

Urdu Sad Poetry

فقط اک تیری برابری کے لئیے
خود کو کتنا گرا چکا ہوں میں

Tuesday, 6 January 2015

Zard Mosam Ki Aziyat Bhi Uthane Ka Nahi

  
Mosam Urdu Shyri

 زرد موسم کی اذّیت بھی اُٹھانے کا نہیں
میں درختوں کی جگہ خود کو لگانے کا نہیں

اب ترے ساتھ  تعلق کی گزرگاہوں  پر
وقت مشکل ہے،مگرہاتھ چھڑانے کا نہیں

جادہء صبر مرے عشق کی زینت ٹھہرا
سومیں آنکھوں سےکوئی اشک بہانےکا نہیں

قریہ سبز سے آتی ہوئی پر کیف ہوا
طاق پر رکھا مرا دیپ بجھانے کا نہیں

میں ہدف ہوں ،مگر اس آنکھ کے پیکان کا ہوں
دیکھ  دنیا میں کسی اور نشانے کا نہیں

چل رہا تھا تو سبھی لوگ مرے بازو تھے
گر پڑا ہوں تو کوئ دوست اٹھانے کا نہیں

عشق ہے اور رگ و پے میں سمایا ہے سعید
اور یہ روگ مری جان سے جانے کا نہیں

Monday, 5 January 2015

Har Dard Ki Aagosh Mein

Best Dard Poetry

ہر درد کی آغوش میں ہے درد تمہارا
ہر درد میں تسکین کا احساس بهی تم ہو

Sunday, 4 January 2015

Chhup K Tanhai Mein Ro Lein Gay

Great Sad Poetry


Chhup K Tanhai Mein Ro Lein Gay


سامنے سب کے نہ بولیں گے ہمارا کیا ہے
چُھپ کے تنہائی میں رو لیں گے ہمارا کیا ہے

گلشنِ عشق میں ہر پُھول تمہارا ہی سہی
ہم کوئی خار چبھو لیں گے ہمارا کیا ہے

عُمر بھر کون رہے ابرِ کرم کا محتاج
داغِ دل اشکوں سے دھو لیں گے ہمارا کیا ہے

ہاتھ آیا نہ اگر دستِ حنائی تیرا
اُنگلیاں خُوں میں ڈبو لیں گے ہمارا کیا ہے

تم نے محلوں کے علاوہ نہیں دیکھا کچھ بھی
ہم تو فٹ پاتھ پہ سو لیں گے ہمارا کیا ہے

اپنی منزل تو سرابوں کا سفر ہے باقی
..ہم کِسی راہ پہ ہو لیں گے ہمارا کیا ہے

Saturday, 3 January 2015

Tum Ne Uss Waqt Bay Wafai Ki

Sad Hindi Poetry

تم نے اس وقت بےوفائی کی
یقین جب آخری مقام پر تھا

Friday, 2 January 2015

Mojad Ka Husan Apni He Ejaad Kha Gaiee

Best Urdu Ghazals
  
 موجد کا حسن اپنی ہی ایجاد کھا گئی
ماں کا شباب کثرت اولاد کھا گئی

دیہات کے وجود کو قصبہ نگل گیا
قصبے کا جسم شہر کی بنیاد کھا گئی

اک عمر جس کے واسطے دفتر کیے سیاہ
اس مرکزی خیال کو روداد کھا گئی

تیری تو آن بڑھ گئی مجھ کو نواز کر
لیکن مرا وقار یہ امداد کھا گئی

کاریگروں نے بابوؤں کو زیر کر لیا
محنت کی آنچ کاغذی اسناد کھا گئی

قد تو پھلوں کا بڑھ گیا دور جدید میں
 ..صاحب مگر اثر کو  نئی کھاد کھا گئی

Thursday, 1 January 2015

Ik Wohi Shakhs Mujh Ko Yaad Raha

Best Urdu Poetry

اک وہی شخص مجھے یاد رہا
جس کو سمجھا تھا بھول جاؤں گا