Friday, 31 October 2014

Qayam Raho Hussain K Inkaar Ki Tarha

Sahib Poetry collection

جب بھی کبھی ضمیر کا سودا ھو دوستو
قائم رہو حسین کے انکار کی طرح

Thursday, 30 October 2014

Kaisi Dunya Basaey Phirta Hai

SMS Poetry Collection

ﮐﯿﺴﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﺴﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ
ﭼﮭﻮﮌ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﺍﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﺟﯿﺴﮯ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﻼﻣﺖ ﮨﻮ
ﺍﯾﺴﮯ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺟﮕﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﻭﻗﺖ ﻟﻮﭨﺎ ﮨﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﮈﺍﮐﮯ ﻣﯿﮟ
ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮔﻨﻮﺍﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﺟﯿﺴﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺑﭽﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺍﯾﺴﮯ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﺟﻼﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﻣﺮ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﮭﮑﻦ ﺳﮯ ﺗُﻮ صاحب
...ﺳﺮ ﭘﮧ ﻣﺎﺿﯽ ﺍُﭨﮭﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

Wednesday, 29 October 2014

Mein Piyar Ka Asteefa Kabhi Bhi Nahi Doonga

Best Love Poetry

تم نفرتوں کے دھرنے قیامت  تک رکھو
میں پیار کا استیفہ کبھی بھی نہیں دونگا

Tuesday, 28 October 2014

Haal Hum Apna Jo Logon Pe Ayaan Kar Daitey


حال ہم اپنا جو لوگوں پہ عیاں کر دیتے
سانس لینا بھی ہمارا وہ گراں کر دیتے

ڈھونڈنے وہ مجھے آیا ہی نہیں ہے ورنہ
رہنمائی مرے قدموں کے نشاں کر دیتے

شدتِ غم سے یہ ممکن تھا پگھل جاتا وہ
غم ترا گر کسی پتھر سے بیاں کر دیتے

غم کے موسم میں بُخارات کی صورت آنسو
دِل سے اٹھتے تو پھر آنکھوں میں دھواں کر دیتے

ہم نے اچھا ہی کیا اشک سنبھالے ورنہ
....ساتھ دنیا کو بھی ہم گریہ کناں کر دیتے

Monday, 27 October 2014

ڈسنے لگے ھیں خواب مگر کس سے بولیے

Best Khuwaab Poetry

ڈسنے لگے ھیں خواب مگر کس سے بولیے
میں جانتی تھی پال رھی ھوں سنپولیے

Sunday, 26 October 2014

Bikharta Jism Meri Jaan Kitaab Kia Hoga

Mohsin Naqvi Poetry

بکھرتا جسم میری جاں کتاب کیا ھو گا؟
تمہارے نام سے اب انتساب کیا ھو گا؟

تم اپنی نیند بھرے شہر میں تلاش کرو
جو آنکھ راکھ ھوئی اس میں خواب کیا ھو گا؟

وہ میری تہمتیں اپنے بدن پہ کیوں اوڑھے
میرے گناہ کا اس کو ثواب کیا ھو گا؟

ہوا میں اس کی مسافت،زمیں پہ میرا سفر
وہ شہسوار میرا ہمرکاب کیا ھو گا؟

اسے گنوا کے میں اب کس کے خدوخال پڑھوں
اب اس سے بڑھ کر میرا انتخاب کیا ھو گا؟

ملے گا ڈوبنے والوں کو اجر جو بھی ملے
سمندروں کا مگر احتساب کیا ھو گا؟

ہمارے بعد ہمیں یاد کیوں کرے گا کوئی
ہوا کا نقش سر سطع آب کیا ھو گا؟

بکھرتے ٹوٹتے محسن کو اور کیا کہنا
.....خراب اور وہ خانہ خراب کیا ھو گا

Saturday, 25 October 2014

Naam Honton Pay Tera Aaey Tou Rahat Si Milay


نام ہونٹوں پہ تیرا آئے تو راحت سی ملے 
تو تسلی ہے؟ دلاسہ ہے؟ دعا ہے؟ کیا ہے

Friday, 24 October 2014

Jab Tu Qubool Hai Tera Sab Kuch Qubool Hai

Great Love Poetry

پتھر ہے تیرے ہاتھ میں یا کوئی پُھول ہے
جب تُو قبُول ہے ، تیرا سب کچھ قبُول ہے

پھر تُو نے دے دیا ہے نیا فاصلہ مجھے
سر پر ابھی تو پچھلی مسافت کی دھُول ہے

تُو دل پہ بوجھ لے کے ملاقات کو نہ آ
ملنا ہے اس طرح تو بچھڑنا قبُول ہے

تو یار ہے تو اتنی کڑی گفتگو نہ کر
تیرا اصول ہے تو میرا بھی اصول ہے

لفظوں کی آبرو کو گنواؤ نہ یوں عدیم
جو مانتا نہیں ، اُسے کہنا فضُول ہے

یہ وقت وہ ہے جب کہ انا موم ہو چکی
اس وقت کوئی آئے، کوئی بھی، قبُول ہے

آ کے ہنسی لبوں پہ بکھر بھی گئی عدیم
..جانے زیاں ہے یہ کہ خُوشی کا حصُول ہے

Thursday, 23 October 2014

Raabton Mein Kami Zaroor Hai Lekin

Great Friendship Poetry

رابطوں میں کمی ضرور ہے لیکن
تعلق نہیں ٹوٹے گا بھروسہ رکھنا

Wednesday, 22 October 2014

ملےہر قدم پر رفاقت تمہاری

Urdu Love Poetry

ملےہر قدم پر رفاقت تمہاری
کہاں ہم کہاں یہ عنایت تمہاری

ہمیں چاہیں بس تعلق تمہارا
محبت ملے یہ عداوت تمہاری

کسی سے بھی ملنا اسے جیت لینا
بڑی دل نشیں ہے یہ عادت تمہاری

نہ دیکھا جہاں میں اور کوئی تم سا
بڑی منفرد ہے طبعیت تمہاری

ہمیں زندگی کے کٹھن راستوں میں
....ہمیشہ رہے گی ضرورت تمہاری

Tuesday, 21 October 2014

Dukh Tou Aisay Sirhaaney Baithey Hein

Dukh Bhari Shyri

دکھ تو ایسے سرہانے بیٹھے ہیں
جیسے میرے مرید ہوں سارے

Monday, 20 October 2014

Hum Dasht K Baasi Hein Ay Shehar K Logo

Urdu Sad Ghazals

 ھم دشت کے باسی ھیں اے شہر کے لوگو
یہ روح پیاسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

دکھ درد سے صدیوں کا تعلق ہے ہمارا
آنکھوں کی اداسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

جوبات بھی کرتے ھیں اتر جاتی ہے دل میں
تاثیر جدا سی مجھے ورثے میں ملی ہے

جو ہاتھ بھی تھاما ہے سدا ساتھ رہا ہے
احباب شناسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

جان دینا روایت ہے قبیلے کی ہماری
...یہ سرخ لباسی ہمیں ورثے میں ملی ہے

Sunday, 19 October 2014

Terey Muslak Mein Aagaya Hoon Mein

Great Love Poetry

تیرے مسلک میں آگیا هوں میں
پیار کی بدعتیں سکھا دے مجھے

Saturday, 18 October 2014

Jis Shab Woh Shokh Gull Mera Mehmaan Ban Gaya

Best Love Ghazals

جس شب وُہ شوخ گُل مرا مہمان بن گیا
میں خود غریب خانے کا دَربان بن گیا

سنجیدگی کی چہرے پہ چادَر تو تان لی
پر دِل ہی دِل میں آخری شیطان بن گیا

میری شریر نظروں کی پرواز تھی بلند
دیکھا جو اُس نے گھور کے اِنسان بن گیا

چومی ہُوئی کلی جو اُسے چومنے کو دی
شرم و حیا کا رُخ پہ گلستان بن گیا

شوخی سے بولے لکھو غزل ہاتھ چوم کر
پر لکھتے لکھتے حُسن کا دیوان بن گیا

سجدہ کرا کے مجھ سے پڑھی خود نمازِ شکر
کافِر بنا کے مجھ کو مسلمان بن گیا

اِک مہ جبیں کے ’’پاؤں‘‘ پہ بیعت کا ہے اَثر
ہر شوخ حُسن میرا قَدَر دان بن گیا

پازیب دِن میں ڈُھونڈ کے لوٹانے جب گیا
وُہ چونکا ایک پل کو پھر اَنجان بن گیا

پڑھ پڑھ کے ہنس رہے ہیں وُہ اَپنی شرارتیں
میرا کلام حُسن کی مسکان بن گیا

اُس اَپسرا نے جونہی خریدی مری کتاب
 .........شہزاد قیس ذوق کی پہچان بن گیا

Friday, 17 October 2014

Shart Itni Hai Geraibaan Se Pakrrey Koi

Great Short Poetry

ﺷﺮﻁ ﺍﺗﻨﯽ ﮬﮯ ﮔﺮﯾﺒﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﮑﮍﮮ ﮐﻮﺋﯽ
ﺑﮭﺎﮔﺘﺎ ﻭﻗﺖ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﮬﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ

Thursday, 16 October 2014

Kiun Itni Lambi Hoti Hai Chaandni Raat Judai Ki

Great Judai Ghazals

ﺗﻨﮑﺎ ﺗﻨﮑﺎ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﺗﻮﮌﮮ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﭩﺎﺋﯽ ﮐﯽ
ﮐﯿﻮﮞ ﺍﺗﻨﯽ ﻟﻤﺒﯽ ﮨﻮ ﺗﯽ ﮨﮯ، ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﺭﺍﺕ ﺟُﺪﺍﺋﯽ ﮐﯽ

ﻧﯿﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ  ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ
ﮐﺎﻝ ﮐﻨﻮﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﻧﺠﺘﯽ ﮨﮯ، ﺁﻭﺍﺯ ﮐﺴﯽ ﺳﻮﺩﺍﺋﯽ ﮐﯽ

ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩِﻝ ﮐﯽ ﺁﮨﭧ، ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﺎﺳﻮﺱ ﭼﻠﮯ
ﮨﺮ ﺳﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﭘﯿﭽﮭﺎ ﮐﺮﻧﺎ  ﻋﺎﺩﺕ ﮨﮯ ﮨﺮ ﺟﺎﺋﯽ ﮐﯽ

ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﻨﺎ ﭨﮯ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
...ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍُﮌﺗﯽ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ، ﺭﯾﺖ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻨﮩﺎ ﺋﯽ ﮐﯽ

Wednesday, 15 October 2014

Suno Mohabbat Bheek Nahi Hai

Best Love Poetry

رنج و الم کے ڈھول بجا کر
چاہت کے کشکول اٹھا کر

در در پھرنا ٹھیک نہیں ہے
سنو محبت بھیک  نہیں ہے

Tuesday, 14 October 2014

Din Phiray Hein Faqat Wazeeron K

Famous Urdu Poetry

وہی حالات ہیں فقیروں کے
دن پِھرے ہیں فقط وزیروں کے

اپنا حلقہ ہے حلقہٗء زنجیر
اور حلقے ہیں سب امیروں کے

ہر جواں ہے دیس کا مقروض
پاؤں ننگے ہیں بینظروں کے

وہی اہل وفا کی صورت حال
وارے نیارے ہیں بے ضمیروں کے

سازشیں ہیں وہی خلاف عوام
مشورے ہیں وہی مشیروں کے

بیڑیاں سامراج کی ہیں وہی
.....وہی دن رات ہیں اسیروں کے

Monday, 13 October 2014

Izzat-E-Nafs Jis Se Zakhmi Ho

Broken Heart Poetry

عزت نفس جس سے زخمی ہو
دھوپ بہتر ہے ایسی چھاؤں سے

Sunday, 12 October 2014

Yeh Q Hein Dooriyan Kuch Is Pe Guftugu KarLein

Love Urdu Ghazals

ملو کہ آج کوئی بات رو برو کرلیں
یہ کیوں ہیں دوریاں کچھ اس پر گفتگوکرلیں

کریں گے پھر ہی عبادت تمہارے چہرے کی
کہ پہلے آنکھوں کو اشکوں سے باوضوکرلیں

ذرا خیال نہ آیا ہمیں بچھڑنے کا
دلوں میں پیدا کوئی ایسی آرزو کرلیں

طویل فاصلے سمٹ بھی سکتے ہیں
 ....بس اِک بار جو تھوڑی سی جستجوکرلیں

Saturday, 11 October 2014

Mohabbat Goliyon Se Bo Rahey Ho

Best Urdu Poetry

محبت گولیوں سے بو رہے ہو
وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو

گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
یقیں مجھکو کہ منزل کھو رہے ہو

Friday, 10 October 2014

Aik Aansoo Nahi Hai Ronay Ko

Best Aansoo Poetry

اور کیا رہ گیا ہے ہونے کو
ایک آنسو نہیں ہے رونے کو

خواب اچھے رہیں گے اندیکھے
خاک اچھی رہے گی سونے کو

یہ مہ و سال چند باقی ہیں
اور کچھ بھی نہیں ہے کھونے کو

نارسائی کا رنج لائے ہیں
تیرے دل میں کہیں سمونے کو

چشم_نم ، چار اشک اور ادھر
داغ اک رہ گیا ہے دھونے کو

بیٹھنے کو جگہ نہیں ملتی
کیا کریں اوڑھنے بچھونے کو

تو کہیں بیٹھ اور حکم چلا
ہم تو ہیں تیرا بوجھ ڈھونے کو

یاد بھی تیری مٹ گیی دل سے
....اور کیا رہ گیا ہے ہونے کو

Thursday, 9 October 2014

Hum Bachatey Reh Gaey Deemak Se Apna Ghar

New Urdu Poetry


ہم بچاتے رہ گئے دیمک سے اپنا گھر مگر
کرسیوں کے چند کیڑے ملک سارا کھا گئے

Wednesday, 8 October 2014

Aik Ho Kar Bhi Hazaron Se Ulajh Parrta Hai

Great Ghazals Collection

ایک ہو کر بھی ہزاروں سے اُلجھ پڑتا ہے
عشق پیدل بھی سواروں سے اُلجھ پڑتا ہے

سازش ِ زردی ِ موسم میں نہیں گر تُو شریک
کیوں بہاروں کے اشاروں سے اُلجھ پڑتا ہے

کوئی الزام نہیں۔۔ تم سے فقط پوچھا ہے
تیر کیا خود ہی شکاروں سے اُلجھ پڑتا ہے؟

خواہش ِ گل میں تو ملتی ہے سزا عجلت کی
یونہی دامن نہیں خاروں سے اُلجھ پڑتا ہے

گاہے گاہے تجھے کیا ہوتا ہے اللہ جانے
بے سبب اپنے ہی یاروں سے اُلجھ پڑتا ہے

ایک لمحے کے لیے چاند جو اُوجھل ہو جائے
دل وہ ضدی کہ ستاروں سے اُلجھ پڑتا ہے

ظبط دریا کا بھی دیکھا ہے  صاحب ہم نے
بوجھ پڑتے ہی کناروں سے اُلجھ پڑتا ہے۔۔

Tuesday, 7 October 2014

Sadi Kahidi Eid Way Beeba

Eid Poetry collection

دل وچ درد شدید وے بیبا
ساڈی کاھدی عید وے بیبا

Monday, 6 October 2014

Tehreer Khoon Ki Hai Tou Jumlay Kamaal K

Best Love Poetry

تحریر خون کی ہے تو جملے کمال كے
کاغذ پہ رکھ دیا ہے  کلیجہ نکال كے

اس کا خوف دل سے نا جائیگا کبھی
کیوں آستین میں سانپوں کو رکھا ہے پالكے

پتھر گر ہمارا دِل ہے تو الزام ہی سہی
نازک تمھارا دِل ہے تو رکھیے سنبھال كے

کوئی ہم جیسا لاچار ملے گا نہیں تمھیں
...دینا ہے دِل تو دیجیئے مگر دیکھ بھال كے

Sunday, 5 October 2014

Yaad Tumhari Qatra Qatra


رم جهم رم جهم برس رهی هے
یاد  تمھاری  قطره  قطره

Saturday, 4 October 2014

Dil Mouj Mein Aaya Tou Kati Jism Ki Hadd Bhi

Best Dil Ghazals

دل موج میں آیا تو کٹی جسم کی حد بھی
منسوخ ھوئی صبحِ ازل ،شامِ ابد بھی

وحشت ھی نہیں، فاضل ِ حیرت بھی ھوں میں دوست
مجھ پاس ھے " دل آئینہ خانے" کی سنَد بھی

فی الحال تو جی جان سے دل محو ھے تجھ میں
اُکتایا  تو کر سکتا ھے تجھ حسن کو رد بھی

ھاں  عشق بدل دیتا ھے خاصیّتِ اشیاء
سو کام مِیں لاوں گا محبّت مِیں حسد بھی

ھے عشق تو کر چاک حجاب اپنے دُروں کا
..ھے عشق تو مت لے کوئی اندیکھی مدد بھی

Friday, 3 October 2014

Mein Ne Chorra Tou Toot Jaega

Best Judai Poetry

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﺗﻮ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔا
ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﻮ ﮐﮧ ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﮰ ﻣﺠﮭﮯ

Thursday, 2 October 2014

Janay Kissay Mein Chorr K Janay Ki Dhun Mein Hoon

Judai Poetry Collection

ہر لمحہ  ایک اور زمانے کی دُھن میں ہُوں
آیا ہوں جب سے مَیں کہیں جانے کی دُھن میں ہُوں

افسُردگی کا نام نہ دو دوستو اِسے
میں دوسرا چراغ جلانے کی دُھن میں ہُوں

تھک کر گِرا ہوں اَور نہ بیٹھا ہوں ہار کے
مَیں اپنا بَوجھ  آپ اُٹھانے کی دُھن میں ہُوں

چاہے کوئی خزاں زدہ اُس پار ہو نہ ہو
دریا میں چند پھول بہانے کی دُھن میں ہُوں

میرے سوا تو کوئی نہیں  میرے آس پاس
..جانے کِسے مَیں چھوڑ کے جانے کی دُھن میں ہُوں

Wednesday, 1 October 2014

Raah Bhooli Hui Haseena Hai

Best Urdu Poetry

زندگی حادثوں کی دنیا میں
راہ بھولی ہوئی حسینہ ہے